خیبرپختونخواہ حکومت نے حویلیاں شہرکی بیوٹیفیکیشن کے لئے 20کروڑروپے کی منظوری دے دی
Posted by Haroon Ishaq | Page Views: 50783حویلیاں۔ حکومت خیبرپختونخواہ نے حویلیاں شہرکی بیوٹیفیکیشن کے لئے 20کروڑروپے کی منظوری دے دی ،خوبصورتی فنڈ سے شہرکی سڑکوں کی تعمیر،چوکوں کی آرائیش وتزئین،اور دیگر کام شامل ہیں ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی اورسابق ممبر صوبائی اسمبلی نثارصفدر خان نے پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس حویلیاں کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پریس کلب حویلیاں میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پانچ سالہ کارکردگی سیاست کی تاریخ میں ایک روشن باب ہو گاتحریک انصاف نے عمران خان کے مشن کے مطابق صوبے میں انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں جس سے صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کم ہوئے ہیں ،مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دی اور دو کمروں کے پرائمری سکول کے رجحان کو ختم کرتے ہوئے پانچ کمروں اور چھ اساتذہ کا سسٹم رائج کیا کو کہ ایک انقلابی قدم ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور حکومت میں صوبائی حکومت نے ہزارہ اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے ہیں جن میں ایبٹ آبادیونیورسٹی آف سائنس ،رجوعیہ گرلز ڈگری کالج اور دس دیگر کالجز شامل ہیں مشتاق غنی نے کہا کہ لنگرہ دھمتوڑ بائی پاس پر دو ارب روپے خرچ ہونگے جس سے درجنوں دیہات کو فائدہ اور ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی ،انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں ایک ارب روپے شہر کی بیوٹیفیکشن سے ماحول میں خوبصورتی آئے گی شملہ پارک،چڑیا گھر ،جمنازیم اور دیگر منصوبے مکمل ہونگے ،مشتاق غنی نے کہا حویلیاں کے لئے 1122کی منظوری ہو چکی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل کا جلد نوٹیفیکیشن ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 47کے لئے وزیر اعلیٰ نے بلا تخصیص فنڈجاری کئے جس میں نثار صفدر خان کا بہت بڑا کردار ہے حویلیاں کے لئے 20کروڑ کا فنڈ بھی نثار صفدر خان کی کوششوں سے صوبائی حکومت نے منظور کیا ،مشتاق غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن کی وجہ سے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے اب وہ الزامات کا سہارہ لے کر عوام کو بے وقاف بنا رہے ہیں جس میں مکمل طور پر ناکام ہونگے اور اگلے انتخابات میں صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک کو کرپشن فری سٹیٹ بنائے گی۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے