سیاسی تنقید کی بجائے اپنا منشور اور کردار پیش کروں گا، نبیل احمد عباسی
Posted by Havelian.Net | Page Views: 36680حویلیاں۔ سیاست میں خدمتِ خلق کا جذبہ لے کر اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کروں گا۔ نئی حلقہ بندیوں سے نئی لیڈر شپ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔ سیاسی تنقید کی بجائے اپنا منشور اور کردار پیش کروں گا، میڈیا عوامی سوچ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38 انجینئر نبیل احمد عباسی نے پریس کلب حویلیاں میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بیس سال بیرونِ ملک اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ملکر ملک اور قوم کی خدمت کی ہے، ملک کے سیاسی نظام اور علاقے کی پسماندگی کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا تھا کہ ہمارے لوگ آج کے دور میں بھی صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے تمام نعمتوں سے نواز رکھا ہے ، سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت اور علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنا ہے۔ بنیل عباسی نے کہا کہ میرا اب تک کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں میں آزاد حیثیت سے حلقہ کی عوام بالخصوص نوجوانوں کے پاس جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 38 کے نوجوان بیرونِ ملک محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے مسائل پر بھی سوچتے ہیں اور الیکشن ہی واحد زریعہ ہے جس کے تحت اہل اور مخلص لوگوں کو فیصلہ ساز ادارے تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ نبیل عباسی نے کہا کہ حلقہ کہ لوگ مروجہ سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ 2018 میں نئے لوگوں کے زریعہ علاقے کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا عوامی سوچ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ نبیل عباسی نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے ممبران نے سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے جس طرح عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔
Nabeel Abbasi candidate for PK38
Supportes of Nabeel Abbasi
Supporters of Nabeel Abbasi
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے