پچھلے پانچ سال میں حویلیاں میں بجلی کی تاروں کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے کوئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ جوں ہی حویلیاں میں بارش شروع ہوتی ہے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ عوام کوبار بار صرف گریڈ سٹیشن کے افتتاح کا لولی پاپ دیا جاتا ہے ہر دفعہ اعلان ہوتا ہے کہ اس جون میں گریڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا جائے گا لیکن ان اعلانات کے دوران کئی جون گزر گئے لیکن عوام کو ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بجلی سے ستائی عوام کا کہنا ہے کہ جب تک گریڈ سٹیشن بنے گا بجلی کی ضرورت کئی گنا بڑھ چکی ہو گی اور اس وقت ایک نئے گریڈ سٹیشن کا لالی پاپ شروع ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ  وفاقی حکومت  کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہونے لگے بجلی کی غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ روز بروز بڑھنے لگی ،عوامی نمائدے عوام کا سامنا کرنے سے کترانے لگے ،وزیراعظم پاکستان کے اعلانات بھی پانی کے بلبلے ثابت ہوئے ،گرمی کا زور پڑتے ہی بجلی کی روائتی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے حویلیاں کے شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی عدم دستیابی نے عوام کو آنے والے حالات کے لئے تیار کر دیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اقتدار سمبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ نومبر کے بعد لوگ لوڈشیڈنگ کا نام بھول جائیں گے لیکن لگتا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنا مسلم لیگ ن حکومت کے بس کی بات نہیں۔ 

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)