حویلیاں ( عابد کریم ) پرائیویٹ ہاسٹلوں کی رجسٹریشن کر کے ان کو ضابطہِ اخلاق کا پابند کیا جائے۔ حویلیاں میں قائم پرائیویٹ سٹوڈنٹ ہاسٹلوں میں رہائش پذیر طلبہ کو رات کے وقت ہاسٹل وارڈن کنٹرول کریں آوارہ گھومنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ عوامی حلقوں کے مطابق مختلف ہاسٹلز کے طلبہ رات کو دیر تک آوارہ گردی اور سڑکوں پر شور شرابہ کرتے رہتے ہیں اور یہ طلبہ تعلیم کیلئے اپنے گھروں سے نکل کر ہاسٹلوں میں رہائش پذیر ہیں اور ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی کنٹرول نہیں۔ عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ پولیس انتظامیہ کو بھی چائیے رات کے وقت آوارہ گھومنے اور شور شرابہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے خواہ وہ کوئی بھی ہو۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)