حویلیاں کی عوام کو ایک بار پھر سیاسی نمائندوں نے بیوٹیفکیشن کے نام پر لالی پاپ دے دیا مشتاق غنی و سردار اورنگزیب نلوٹھ کے اعلانات ہوائی فائر نکلےتفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل حویلیاں پریس کلب میں صوبائی وزیرمشتاق غنی نے حویلیاں شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے بیس کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا جو کہ صرف ہوائی فائر تھا کیونکہ یکم اپریل سے الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بین لگ چکا ھے سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ یہ بین تو ابھی لگا ہے اس تو اس پہلے پانچ سال حویلیاں شہر کو بیوٹیفکیشن کے لیئے فنڈ کیوں نہیں دیا گیا اس سے قبل اسی طرح مسلم لیگ کے ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ جو کے دوسری مرتبہ ایم پی اے ہیں انہوں نے بھی ایک دفعہ جلال میں حویلیاں شہر کے لیے دس کروڑ کا اعلان کیا تھا جس سے کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آسکی اور رہی سہی کسر بلدیاتی نمائندوں نے پوری کر دی ہے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)