مولانا شفیق الرحمن کی شخصیت اور کردار اہلیانِ ہزارہ کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے،علم و تدریس کے علاوہ سیاسی اور سماجی حوالے سے ان کی ذات ہمیشہ غیر متنازعہ تھی ،ان کی وفات سے علم و عمل کا ایک باب بند ہو گیا ہے ،مرحوم مولانا شفیق الرحمن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف،قائد اہلسنت مولانا محمد احمد لدھیانوی،مفتی غلام الرحمن ،جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور اُمیدوار قومی اسمبلی سردار ابرار خان،مولانا حمیدالرحمن قریشی اور دیگر نے خطیب ہزارہ حضرت مولانا شفیق الرحمن کی تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد اسلام کے قلعے ہیں اور علماء ان کے محافظ ان قلعوں کو کمزور کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے لیکن اسلام کے پیروکار میدانِ عمل میں قربانیاں دیتے رہیں گے سردار محمد یوسف نے کہا کہ مولانا شفیق الرحمن ہزارہ کی قابل قدر شخصیت اور باعمل عالمِ اسلام تھے جنہوں نے تمام عمر اللہ اور رسولﷺ کا پرچم بلند رکھا انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا قائد اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ جو طاقاتیں دینی مدارس اور علماءِ حق کے مقابلے میں یہود ونصاریٰ کو خوش کرنا چائیتے ہیں ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے اسلام کے پہرے دار علماءِ حق ہیں اور پوری ملتِ اسلامیہ ان کی پشت پر ہے انہوں نے کہا کہ مولانا شفیق الرحمن جیسی شخصیات اسلام اور پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی تعلیمات ہماری نسلوں کے لئے راہِ نجات ہیں جمیعت علماء اسلام کے رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی سردار ابرار احمد خان نے کہا کہ جب تک مولانا شفیق الرحمن جیسی ہستیاں معاشرے میں موجود ہیں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں علماء ملت کے رہنما ء ہیں اور ان کی قیادت میں اسلام پسند قوتیں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح مولانا شفیق الرحمن مرحوم نے ہزارہ کے عوام کو ہر مشکل قوت میں راہنمائی دی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جماعت اسلامی کے امیر عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ مولانا شفیق الرحمن اپنے نا م کی طرح انتہائی شفیق اور ہر دلعزیزشخصیت تھے جنہوں نے ہر تعمیری جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم مولانا شفیق الرحمن مرحوم کے نقشِ قدم کو مشعل راہ بنائیں گے کانفرنس میں سیکڑوں علماء اکرام اور مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور عہدیدروں نے شرکت کی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)