بیس کروڑ کی فنڈنگ کا اعلان خوش آئند ہے اس خطیر رقم سے حویلیاں کا نقشہ بدل دیں گے محمد سمیع اللہ
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 43851ٹی ایم او حویلیاں کی ہدایت پر شاہراہ ریشم سے غیر ضروری ہولڈنگ بورڈ ہٹا دئیے گئے ،شہر کی خوبصورتی کے لئے بہت جلد مہم چلائی جائے گی اور ماحول کودلکش بنایا جائے گا عوام ٹی ایم اے انتظامیہ سے تعاون کرے ان خیالات کیا اظہار ٹی ایم او حویلیاں محمد سمیع اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حویلیاں کی بیوٹی فیکشن کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے جیہسے ہی صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈ موصول ہو گا شہر کی کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے حویلیاں شہر کے لئے 20کروڑ کی فنڈنگ کا اعلان خوش آئند ہے اس خطیر رقم سے حویلیاں کا نقشہ بدل دیں گے محمد سمیع اللہ نے کہا کہ عوام بھی شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لئے مقامی ٹی ایم اے کا ساتھ دے اور اپنے ماحول کو صاف اور دلکش بنانے کے لئے اپنا فرض ادا کریں
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)

حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے