حویلیاں، ٹی ایم اے کی حویلیاں میں صفائی مہم بڑے نالوں ،سڑکوں اور گندگی کے ڈھیر ختم کر دئیے گئے ،شہر کو ناجائز تجاوزات اور گندگی سے پاک کیا جائے گا ،شہری صفائی مہم میں ٹی ایم اے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ،گذشتہ روز ٹی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے چیف آفیسر ملک طفیل ،ٹی آر اوسید سکندرمنصورشاہ اور سنیٹری انسپکٹر اسد خان کی نگرانی میں مرکزی چوک حویلیاں ،لنڈا بازار اور دیگر مقامات سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا مہم کے دوران ٹی ایم اے عملہ نے شہر کے تمام بڑے نالوں ،ناجائز تجاوزات اور گندگی کے ڈھیر وں کو ختم کیا گیا اس موقع پر چیف آفیسر ملک طفیل نے کہا کہ حویلیاں شہر میں دوکانداروں کے عدم تعاون سے ماحول کو صاف رکھنا مشکل ہوتا ہے اس لئے جب تک کاروباری حلقے تعاون نہیں کریں گے بہتر نتائج پیدا نہیں ہو سکتے ملک طفیل نے کہا کہ ٹی ایم اے سنیٹری ورکرز اپنی ڈیوٹی احسن انداز سے انجام دیتے ہیں لیکن شہریوں کی طرف سے تعاون نہیں ہوتا انہوں نے کہا ٹی ایم اے کی طرف سے شہر کی صفائی کے لئے جدید مشینری خریدی جا رہی ہے جس سے محلوں اور گلیوں کی صفائی بہتر انداز سے ممکن ہو گی ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)