حویلیاں( ) حکومتی نمائندوں کی عدم دلچسپی۔یونین کونسل لنگڑیال کی ویلج کونسل ڈبران مسائلستان بن گیا۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈبران کی نئی تعمیر شدہ عمارت کے تعلیمی دروازے طالبات کے لیے گزشتہ گیارہ سال سے بند ۔طالبات کا روشن مستقبل تاریک ہونے لگا۔بنیادی ضروریا ت زندگی اور سہولیات کا فقدان۔ پینے کا پانی نا پید۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ گورنمنٹ مڈل گرلز سکول ڈبران کی نئی عمار ت تعمیر کی گئی لاکھوں روپوں کی خطیر رقم سے بنائے جانے والی بلڈنگ کو اب تک استعمال میں نہیں لایا گیا جبکہ ڈبران گاوٗں میں واحد ایک گرلز پرائمری سکول ہے ۔ مڈل سکول کے آپریشنل نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں پرائمری کے بعد تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھا نہیں سکتیں۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈبران کی عمار ت کا 2006-2007میں سابق صوبائی وزیر سردار ادریس نے سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ جس کاعرصہ بارہ سال گزرنے کے باوجود اب تک استعمال میں نہ لانا محکمہ تعلیم اور عوامی نمائندوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔محکمہ تعلیم کی غفلت یا سیاسی کریڈٹ کی جنگ، ڈبران گاؤں کی طالبات کا مستقبل تاریک کرنے ہونے کا خدشہ ہے ۔کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور یہاں طالبات سے تعلیم حاصل کر نے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ ڈبران گاؤں میں پانی کی شدید قلت ہے اہلیان علاقہ آج بھی پتھر کے زمانے کے دور سے گزر رہے ہیں، عورتیں اپنے سروں پر پانی دور دراز علاقوں سے لارہی ہیں ۔ باران رحمت کی صورت میں تالابوں میں جو گندا پانی ذخیرہ ہوتا ہے اسے گھریلو استعمال میں لایا جاتاہے۔ اور عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے تماشا دیکھ رہے ہیں۔اور اہلیان علاقہ پانی جیسی عظیم نعمت اور بنیادی ضرورت زندگی سے محروم ہیں۔جبکہ نرالاپبلک ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ ٹیوب ویل آپریٹر اور چوکیداروں کو تنخواہیں بھی دے رہا ہے۔جو کہ حکومتی خزانے پر بوجھ اوراہلیان علاقہ سے ظلم ہے۔ ڈبران ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر ایک عرصہ سے خراب ہے ۔ڈبران گاوں کے لیے حکومتی اہلکاروں اور عوامی نمائندوں نے پانی کی مصنوعی قلت بنائی ہوئی ہے۔اور عوامی نمائندے ووٹ لینے کے وقت عوام سے کہتے ہیں آپ کے مسائل آپکی دہلیز پر حل کیے جائیں گے ۔ لیکن ووٹ لینے کے بعد علاقے کی خبر گیر ی لینے کی فرصت نہیں ہوتی تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔ سردار ناہید سابقہ کونسلر ڈبران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ، صوبائی اور قومی اسمبلی کے نمائندگان تو سو رہے ہیں میں ضلعی انتظامیہ کمشنر ھزارہ اور صوبائی انتظامیہ سے پرزو ر مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اپنے فرائض منصبی کا حق ادا کرتے ہوئے ان دور دراز علاقوں کا تحفظ کریں جو حق ان کا بنتاہے خصوصا اہلیان ڈبران کو دیا جائے اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈبران کو طالبات کے کھولا جائے پانی کے لیے بورنگ اور ٹیوب ویل کا بندو بست کیا جائے۔

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈبران کی نئی عمارت کے دروازے طالبات کے لیے گیارہ سال سے بند ، ٹیوب ویل عرصہ سے خراب ، ویلج کونسل ڈبران مسائلستان بن گیا
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈبران کی نئی عمارت کے دروازے طالبات کے لیے گیارہ سال سے بند ، ٹیوب ویل عرصہ سے خراب ، ویلج کونسل ڈبران مسائلستان بن گیا
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈبران کی نئی عمارت کے دروازے طالبات کے لیے گیارہ سال سے بند ، ٹیوب ویل عرصہ سے خراب ، ویلج کونسل ڈبران مسائلستان بن گیا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)