حویلیاں ٹی ایم اے اہلکاروں نے بغیر بتائے لوگوں کے واٹر کنکشن کاٹنے شروع کر دئے
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 183600حویلیاں ٹی ایم اے اہلکاروں نے بغیر بتائے لوگوں کے واٹر کنکشن کاٹنے شروع کر دئے ،نائب ناظم میر احمد کے گھر کا کنکشن بل کی آدئیگی کے باوجود منقطع کر دیا گیا اور پختہ گلی بھی توڑ دی ،ٹی ایم او اپنے ملازمین کی اخپل بادشاہی کو لگام دیں ۔نائب ناظم حویلیاں اربن میر احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محلہ ہسپتال میں میرے گھر سمیت دیگر گھروں کے پانی کے کنکشن بلا وجہ کاٹ دئے گئے ہیں جس پر ہم ٹی ایم اے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ میرے پانی کے تمام بل ادا شدہ ہیں اس کے باوجود سائیں نامی ٹی ایم اے کے اہلکار نے نا صرف پانی کے کنکشن کاٹ دئیے بلکہ پختہ گلی کو بھی توڑ کر کھنڈر بنا دیا ہے ہم ممبران ویلج کونسل گورنمنٹ کے فنڈ سے گلیاں پختہ کرتے ہیں جبکہ ٹی ایم اے اہلکار ان گلیوں کو بے دردی سے توڑ کر عوام کے لئے نئی مصیبت بنا دیتے ہیں میراحمد نے ٹی ایم او حویلیاں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود محلہ ہسپتال کا معائنہ کریں اور عوام کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کا ازالہ کریں ورنہ ہم اہل محلہ کے ساتھ مل کر ٹی ایم اے اہلکاروں کے خلاف احتجاج کریں گے۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے