حویلیاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد گلفام شاہ کا حویلیاں با زارکا دورہ
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 273705حویلیاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد گلفام شاہ کا حویلیاں با زارکا دورہ کئی سبزی فروٹ اورقصاب چالان کی زد میں آ گئے ،عوام کسی بھی ناجائز منافع خور کی شکایت متعلقہ محکمہ کو دیں فوری ایکشن ہو گا ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد سید گلفام شاہ نے گذشتہ روز حویلیاں کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف دوکانداروں کے ریٹ لسٹ اور چیزوں کی کوالیٹی چیک کی اس موقع پراے سی نے عوامی سکایات پر متعدد قصاب اور سزی،فروٹ فروشوں کا موقع پر چالان کیا اس موقع پر اے سی گلفام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں کسی کو نا جائز منافع خوری اور عوام کو دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر حویلیاں شہر کا وزٹ ہو گا اور ہر خورد ونوش کی اشیاء کی قمیتوں اور معیار کا جائزہ لیا جاءئے گا گلفام شاہ نے عوام کو بتایا کہ گوشت،سبزی اور فروٹ کی قمیتوں کے حوالے سے کوئی بھی شکائت ہو تو فوری طور پر حکومتی متعلقہ محکمہ سے رابطہ کریں ۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے