حویلیاں ( )گھر گھر اوجالا میرے گھر اندھیرا جگمگاتی روشنیوں کے درمیان تاریکی میں ڈوبی رہنے والی یو سی لنگرہ رمضاں کے با برکت مہینے میں واپڈا حکام کی سحری افطاری و تراویح کے وقت لوڈ شیڈنگ عوام بلبلا اٹھے تحصیل حویلیاں کے نئے گریڈ اسٹیشن کے افتتاح کے دوران بجلی کے کم وولٹیج سمجھ سے بالاتر ہیں تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لنگرہ و دیگر بانڈہ جات واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام عاجز آ چکے ہیں یونین کونسل لنگرہ کی عوام نے بتایا کہ یونین کونسل لنگرہ کے اندر لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے رمضان المبارک کے مہینے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے پہلے تواٹھ سے دس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور دوسرا کم وولٹیج کی وجہ سے فریج کولینگ نہی کرتے جب کے چند روز قبل مسلم لیگ ن کے ایم این اے و ڈیپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے نیو گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا تھا مگر ابھی تک ہمارے کم وولٹیج کا مسلہ حل نہیں ہو سکا لہذا عوام نے اپیل کی ہے کہ یونین کونسل لنگرہ کو فل فور نیو گریڈ اسٹیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے تا کہ کم وولٹیج سے چھٹکارا ملے اور سحری وافطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)