ناصر خان کو جوڑے میرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
Posted by Altaf Hussain Shah | Page Views: 250138بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ایک جاں بحق دو زخمی ملزمان موقع سے فرار مسجد صدیق اکبر جوڑے میرا لنگرہ حویلیاں میں نماز عصر کے وقت بچوں کے درمیان معمولی جھگڑا اور توں تکرار ہوئی جس کو ختم کرنے کے لیے نماز تراویح کے بعد جرگہ بیٹھا اور بات چیت چل رہی تھی کہ ملزمان نے آتشین اسلحہ کے ساتھ مسجد کے صحن میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ناصر خان ولد ارشاد خان ساکنہ جوڑے میرا جاں بحق اور اشتیاق خان ولدفیاض الحسن اور حسن الیاس ولد الیاس خان فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جنکو فوری طور پر حویلیاں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا جس کی دعویداری الیاس خان ولد ارشاد خان نے نزیر ولد عبدالستار ساکنہ جوڑے میرا وسیم ولد ابراہیم،فیصل ولدابراہیم،نوید ولد نزیر،حسین ولد نزیر پر کروائی جس کی علت نمبر 566 جرم 302/324/34 کے تحت مقدمہ درج ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی اور ناصر خان ولد ارشاد خان کو دن گیارہ بجے سپردخاک کر دیا گیا
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے