اہلیان سلطان پور رمضان المبارک کے بابرکت مہینےمیں گرمی کی شدت سے بلبلا اٹھے جبکہ واپڈا حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
Posted by Abid Karim | Page Views: 252804حویلیاں( )اہلیان سلطان پور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹرانسفارمر خرابی کی وجہ سے گرمی کی شدت سے بلبلا اٹھے جبکہ واپڈا حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔عوام آئے روز محکمہ واپڈا کی کارستانیوں سے عاجز آگئے عوامی نمایندے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں سلطان پور کے مختلف محلہ جات محلہ سادات عرف کالے پیر،محلہ تنولی،محلہ شیخاں اور دیگر آبادی صرف ایک سو کے وی کے ترانسفارمر پر چل رہی ہے جو کہ اتنی زیادہ آبادی کا لوڈ اس ٹرانفارمر کی گنجائش سے باہر ہے دو دن پہلے اس ٹرانسفارمرکو ٹھیک کر کے لگایا تھا اور یہ ٹرانسفارمر اس دن پھر جل گیا اور عوام رمضان المبارک کے مہینے اورشدید گرمی میں بلبلا اٹھے اور اس آبادی کے لیے کم ازکم دوسو کے وی کا ٹرانسفارمر لگایا جائے تاکہ بجلی کی ضروریات پوری ہو سکیں محکمہ واپڈا کے افسران اس آبادی پر رحم کرتے ہوئے دوسو کے وی کا ٹرانسفارمر دیں
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے