ایبٹ آباد(کرائم رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سرفراز جدون نے کہا کہ سپیکر سندھ کی گرفتاری اسلام آباد سے کرنا سندھ کی جمہوری حکومت پر واضح حملہ ہے اس وقت ملک میں آمریت نافذ ہے.سپیکر کوئی روپوش تو نہیں تھے کہ انھیں سندھ کے بجاے اسلام آباد سے گرفتار کر کے پوری حکومت کو مفلوج کر دیاگیا.الزام پرویزالہی,بابر اعوان,پرویز خٹک,محمود خان, عمران خان نیازی, سپیکر کے پی کے مشتاق غنی اور وزیراعظم کی باجی علیمہ جو اصل میں ان کے کھاتوں کی بے نامی مالک ہیں.اور ان پر تو جرم ثابت شدہ ہیں.اور کئ پر ریفرنس بنے ہوئے ہیں. پی ٹی آئی کرائے کی پارٹی کے ہر وزیر اسمبلی ممبر پر کیس ہیں.پاکستان پیپلز پارٹی اٹھارہیویں ترمیم سمیت کسی غیر آہینی اقدام کی حمایت کسی صورت نہیں کرے گی.ہمیں گرفتاریوں جیلوں سے نہ ڈرایہ جاے.غیر آہینی فوجی عدالتوں کی حمایت کروانے کے لیے پاکستان پیلز پارٹی کو بلیک میل کیا جارہا ہے. ہم نہ پہلے آمریت اور ان کے کرایہ کے لائے ہوے جھلی لیڈروں سے ڈرے تھے. نہ اب ڈرتے ہیں

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)