حویلیاں۔ میڈیا اور عوامی نمائیدں کو ساتھ لیکر جرائم کے خاتمے اور قیامِ امن کو فروغ دیں گے ۔ تحصیل حویلیاں میں پریس کلب کا فعال کردار پولیس کی کارکردگی کو موثر بنائے گا،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او حویلیاں عبدالغفورخان نے پریس کلب حویلیاں اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سے تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب حویلیاں کا فعال کردارسماج دشمن عناصر کی نشاندہی پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا ۔عبدالغفور خان نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ منتخب عوامی نمائدوں اور میڈیا کی مشاورت سے حویلیاں شہر کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے،ا نہوں نے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار سے بہت سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس میڈیا کی مثبت تنقید کو اپنی اصلاح کے طور پر برداشت کرے گی اور اپنی کارکردگی بھی میڈیا کے سامنے رکھے گی ،اس موقع پر صدر پریس کلب حویلیاں ہارون قریشی ،صدر یونین آف جرنلسٹس قادر بخش ،سید ثقلین کاظمی اور عبدالحمید تنولی نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اپنی رپورٹنگ میں صحافتی اصولوں کی پاسداری کو بخوبی سمجھتا ہے انہوں نے ایس ایچ او کو بتایا کہ حویلیاں پریس کلب پویس کی اچھی کارکردگی کو اُجاگر جبکہ کمزوریوں کی نشاندہی کرتا رہے گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)