Press Conference by Chairman VC Kayala Gulab Khan
Posted by Havelian.Net | Page Views: 21959حویلیاں۔پاکستان مسلم لیگ تعمیر و ترقی کی سیا ست پر یقین رکھتی ہے۔ تحصیل حویلیاں میں کیالہ سمال ڈیم سمیت جتنے بھی تعمیر و ترقی کے کام ایم پی اے سردار اورنگزیب نلو ٹھہ نے پایہ تکمیل تک پہنچائے آج تک کو ئی دوسری پا رٹی کا نما ئندہ نہیں کر اسکا۔ کیالہ سمال ڈیم پراجیکٹ کی منظوری اے این پی حکومت نے دی جس کا افتتاح ایم پی اے سردار اور نگزیب نلو ٹھہ نے کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مخا لفین ہماری عوام میں مقبو لیت سے بو کھلا ہٹ کا شکار ہو کر ایم پی اے کے پرا جیکٹس کا کر یڈ ٹ اپنے سر لینے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ناظم و یلج کو نسل کیالہ گلاب خان ، جنرل کو نسلر تجارب خان ،کسان کو نسلر مشتا ق خان اور دیگر نے حویلیاں پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خطا ب سے کیا۔ ناظم کیالہ گلاب خان نے مزید کہا کہ کیالہ ڈیم کی منظور ی سے لے کر اس کی تکمیل تک تمام امور ایم پی اے سردار اور نگزیب نلوٹھہ کی زیر نگرانی انجام پائے ۔کیالہ سمال ڈیم کی سیونگز 15 کروڑ روپے تھی جس میں سے بٹالہ ٹو کیالہ رو ڈ اور سیفٹی والز کے لیے چار کروڑ بیس لا کھ مختص کیے گئے تھے لیکن وی سی کیالہ کے نا ئب نا ظم نے وزیر اعلی کے پی کے سے ملا قات کر کے ان پرا جیکٹس پر کام رکوانے کی کوشش کی۔ کیالہ ڈیم کے علاوہ و اٹر سپلا ئی اور دیگر پرا جیکٹس گا ؤ ں کیالہ کے لیے ایم پی اے سردار اور نگزیب نلو ٹھہ کی مر ہو ن منت ہیں۔سماجی کا رکن گلزیب خان نے اس مو قع پر کہا کہ ہمارے مخا لفین منفی سیا ست سے پر ہیز کر یں اور علا قے کی تعمیر و ترقی میں رکاو ٹ نہ ڈالیں بلکہ اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ حویلیاں پریس کلب
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے