حویلیاں۔ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی لوٹ مار کا نوٹس لے ، حویلیاں میں موجود بڑے تعلیمی اداروں نے غریب بچوں کا تعلیم حاصل کرنا مشکل بنا دیا ۔ داخلہ فیس، مہنگی ترین کتابیں اورسکیورٹی کے نام پر بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ ادارے سکولوں کی فیس اور کتابوں کی قیمتیں خود مقرر کریں، ان خیالات کا اظہار ہزارہ ینگ فیڈریشن کے صدر رونق زمان خان جدون نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی تعلیمی ادارے کاروباری فیکٹری کا روپ دھار لیتی ہیں جو بچوں کے والدین کو لوٹنے کیلئے طرح طرح کے بہانے تراش کے اپنے بنک بیلنس مظبوط کرتے ہیں۔ رونق زمان نے کہا کہ حویلیاں کہ بعض بڑے سکول بچوں کے گھروں کو پرچیاں بھیج رہے ہیں جس میں ان سے داخلہ فیس کے نام پربھاری رقوم کا مطالبہ کیا جارہا ہے اورسکول ہی سے کتابوں کی خریداری پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی صوبائی حکومت اس کھلِ عام ظلم اور تعلیمی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حکومت ایک طرف تو تعلیم کو سستا ور عام کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے اور دوسری طرف پرائیویٹ سکول تعلیم کے نام پر دونوں ہاتھوں سے غریب والدین کو لوٹ رہے ہیں رونق زمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو مناسب فیس لینے پر پابند کرے اور غیر ضروری فیسیں لینے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)