تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے سالانہ انتخابات رئیس خان ایڈوکیٹ صدر،کامران یوسف جنرل سیکریٹری منتخب
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 43626حویلیاں۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے سالانہ انتخابات رئیس خان ایڈوکیٹ صدر،کامران یوسف جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے،پولنگ صبح 9بجے سے 1بجے تک جاری رہی 38وکلاء نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے 22ووٹ رئیس خان نے جبکہ مدمقابل عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے 14ووٹ حاصل کئے 2ووٹ مسترد ہوئے،صوبے بھر کی طرح تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے سالانہ انتخابات تحصیل بار روم میں منعقد ہوئے جس میں وکلاء کے دو پینل نے حصہ لیا ایک پینل سے صدارتی اُمیدوار عبدالرحیم ایڈووکیٹ جبکہ دوسرے پینل سے رئیس خان ایڈووکیٹ نے حصہ لیا چار گھنٹے کی پولنگ میں 38وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 22ووٹ لے کر رئیس خان صدر منتخب ہو گئے جنرل سیکریٹری کے لئے کامران یوسف پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اس وقع پر بار میں موجود وکلاء کی بڑی تعداد نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور مٹھائی تقسیم کی گئی
Raees Khan becomes Tehsil Bar Club President
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے