حویلیاں. مخلص لیڈر اور سیاسی ورکر کے لئے حلقوں کی تقسیم کوئی اہمیت نہیں رکھتی ،سات سال سے حلقے کے عوام سے منسلک ہوں عوامی حمایت اور تحریک انصاف کے ورکرز کی سپورٹ میرا ثاثہ ہے ،کھیل اور کھیلاڑی صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38سجاد اکبر خان نے حویلیاں میں پہلے خاکسارجمیل قریشی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جن کے کردار سے عوام کو سکھ ہو انسان اپنے کردار سے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے سجاد اکبر خان نے کہا کہ عوامی نمائدوں کو کھیل اور کھیلاڑی کی سرپرستی کرنی چائیے تا کہ ہماری نوجوان نسل بے راہ روی سے بچ سکے انہوں نے کہ نوجوان کھیل کے میدان کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گراواؤنڈ آباد ہونگے تو ہماری ہسپتالیں اور جیلیں ویران ہونگی سجاد اکبر خان نے کہا کہ حلقوں کی تقسیم سے پریشان ہونے والے عوام کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں جو لوگ سیاست کو اقتدار سمجھتے ہیں جبکہ سیاسی ورکر سیاست کو رعبادت کا درجہ دیتا ہے،جمیل قریشی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل شاہین یونائٹڈ نے موسیٰ خان کلب نوانشہر سے پنلٹی شوٹ پر جیت لیا مہمان خصوصی سجاد اکبر نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)