حویلیاں پولیس کی دبنگ کاروائی چمہڈ چوکی کے تین راہزن حویلیاں سے گرفتار
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 55388حویلیاں۔ حویلیاں پولیس کی دبنگ کاروائی چمہڈچوکی کے تین راہزن حویلیاں سے گرفتار،مال مسروقہ برآمدمقدہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلیاں غفورخان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل پولیس چوکی چمہڈ کے موضع شدیال میں محکمہ واٹرشیڈ کے ملازم منظور حسین سکنہ بیگہ کوٹ کو تین راہزنوں محمد قاسم ولدعبدالقیوم سکنہ گووریاں،سہیل اور ساجدپسران یونس خان سکنہ گوریاں نے محکمہ واٹرشیڈ کے ملازم منظور کو علاقہ شدیال میں روک کر زدوکوب کیااور ایک عددموبائل ،32ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا جس کی رپورٹ چمہڈ چوکی میں درج کرائی گئی غفور خان نے بتایا کہ راہزنی کی واردات میں ملوث ان مجرمان کی تلاش میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز حویلیاں کی حدود سے چھاپہ زنی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزمان سے 27ہزار روپے،موبائل اور تیس بور پسٹل برآمد کر کے دفعہ383/34/411کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)

حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے