حویلیاں شہر کی عوام مسائل کے گرداب میں ، ان مسائل کے حل کے لیے کیسے اور کون نکلے گا, سروے رپورٹ عابد کریم
Posted by Abid Karim | Page Views: 42443حویلیاں ۔حویلیاں شہر کے عوام مسائل کے گرداب میں ان مسائل کے حل کے لیے کیسے اور کون نکلے گا۔ مرکزی شہر حویلیاں سابقہ حلقہ این اے اٹھارہ اور پی کے 47 اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت موجودہ قومی اسمبلی حلقہ این اے پندرہ ا ور حلقہ قومی اسمبلی این اے سولہ اور پی کے 37 صوبائی اسمبلی کے پی کے اور پی کے 38 صوبائی اسمبلی کا مرکزی شہر حویلیاں مسائلستان سے دوچار ہے۔عوامی نمائندوں اور بلدیاتی نمائندوں کی عدم دلچسبی سے مشکلات سے دو چار ہیں ۔جو عوامی توقعات کو پورا نہیں کر سکے اس وقت تک حویلیاں شہر تفریحی پارک ، پارکنگ غیر قانونی منی اڈے جات ، نا جائز تجاوزات ،ریڑھی بان اور ٹھڈے فروشوں اور دیگر مسائل انتہائی قابل غور ہیں۔حویلیاں شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص ہے ۔ ایبٹ آباد سے حویلیاں یا پھر کسی بھی اور مقام سے جب کپائی روڈ حویلیاں سے شہر کے اندر داخل ہوتے ہیں۔تو گندگی کے ڈھیر بد بو اور تعفن اس بات کی گواہی دیتاہے۔ کہ حویلیاں سے شہر لاوارث ہے اور یہاں کی آبادی اور شہر کے لوگ بے زبان ہیں جو حویلیاں شہر کے داخلی و خارجی راستے پر گندگی اور بد بو تعفن استقبال کر رہی ہوتی ہے ۔ اگر ٹی ایم اے کی جانب سے کوئی اقدام کیا جائے یا کسی اور طرف سے کیوں ہی نہ ہو وہ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود رہتی ہے ۔جسکے ثمرات نظر نہیں آئے ۔کپائی روڈ گندگی کے ڈھیروں اور غلاظت کی آما جگاہ بنا ہوا ہے۔جس سے کئی موذی قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔اور شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔اور پورے شہر کی گندگی اس روڈ پر پھینکی جاتی ہے۔جو سوئی ہوئی ٹی ایم اے کا عملہ صبح دس گیا رہ بجے اٹھاتاہے۔اور جسکی وجہ سے سڑک بند ہو جاتی ہے۔اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔حالانکہ صفائی کے عملے کو صبح ہونے سے پہلے گندگی کے ڈھیروں کو ختم کر کے سپرے کر دیں تا کہ اس گند گی کے اثرات ختم ہو سکیں ۔ لیکن ایسا بلکل نہ ممکن ہے۔اور گندگی سے بھرے ہوئے نالے زیر تصویر نظر آ رہے ہیں۔ جو اس بات کی عکاسی کر تے ہیں سوئی ہوئی ٹی ایم اے شہر بھر سے مکمل صفائی نہیں کرتی اور کاغذات میں سب اچھے کی رپورٹ دے دیتے ہیں۔اس اسی طرح پورے شہر کا حال ہے۔اور گندگی اٹھانے کے لیے وقت کی پابندی کو ن کروائے گا، ٹی ایم اے کے افسران افسر شاہی کو ختم کر کے بر وقت شہر کا دورہ کریں تو ہر چیز سامنے آ جائے گی ، اور سڑک پر جانوروں کا ملا ثر ہاوس موجود ہے جس کا سارا گند نیچے روڈ پر پھیلا ہوتاہے ۔ اور بدبو تعفن بھی پھیلا رہتاہے۔جہاں پر کسی قسم کی حفاظتی تدابیر یا جراثیم کش سپرے نہیں کیا جاتا اور یہی دجہ ہے ۔ صبح کا آغاز ہی گندگی اور بدبو سے ہوتاہے۔اب تو موسم گرما شروع ہو چکا ہے ۔ اس گندگی کی وجہ سے مچھر اور کئی بیماریں جنم لیتی ہیں۔ اور اسکے ساتھ ہی حال حویلیاں شہر میں پارکنگ کا بھی ہے ۔ کسی بھی جگہ پارکنگ کی سہولت موجود نہیں ہے اور سب سے بڑی نا اہلی ٹی ایم اے کی ہے ۔ جو حویلیاں شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔اور شہر یوں کوپارکنگ سے محروم رکھا ہوا ہے۔اور ٹی ایم اے کی جانب سے ٹیکس فیس وصولی کا لاکھوں روپوں میں ٹھیکہ دیا جاتاہے۔اور یہ ٹی ایم اے کے لیے ماہانہ معقول آمد ن کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔اور ٹیکس وصول کرتے ہیں تو پارکنگ دینا بھی ان کا حق ہے۔اور ھماری کے پی کے کی مثالی پولیس حویلیاں شہر سے غیر قانونی منی اڈہ جات کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔تنگ و تاریک بازار ، فٹ پاتھوں پر تھڑے فروشوں کا قبضہ اور سڑکوں پر غیر قانونی منی اڈہ جات کا قبضہ عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ۔ شہر کے اندر اگر بڑی گاڑی داخل ہو جائے تو راستہ ملنا انتہائی مشکل ہوتاجاتاہے۔اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔اور شہریوں اور دیگر عوام الناس کا پیدل چلنا بھی محال ہوتاجا تاہے۔اس سے پہلے سیاسی جماعتوں کی جانب سے حویلیاں شہر کو پیرس بنانے کے کئی اعلانات کے گئے اور حویلیاں شہر کو ماڈل سٹی بھی بنانے کے اعلانات کے گئے ۔اور موجودہ حالیہ دنوں میں صوبائی وزیر کی جانب سے حویلیان شہر کی خوبصورتی کے لیے ایک خطیر رقم جو 20کروڑ روپے کا اعلان کیاگیا ہے اور یہی بات عوام کے دلوں میں گردش کر رہی ہے ،پہلے حویلیاں شہر کو پیرس اور بعد میں ماڈل سٹی اور اب 20کروڑ کا اعلان کیا گیا ہے۔کیا یہ واقعی ہی ممکن ہو سکے گا۔ مگر عوام کا کیالیکشن قریب آتے ہی اعلانات تو کیے جاتے ہیں۔ مگر عملی کام ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے۔اور کامیاب ہو کر اسمبلیوں اور اقتدار کے مزے میں بھول جاتے ہیں۔ آخر کیوں ایسا کب تک چلے گا۔ عوامی نمائندوں، بلدیاتی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ سے عوامی مطالبہ ہے کہ ، حویلیاں شہر میں بہتر سہولیات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتاہے، مگر ٹی ایم اے کی افسر شاہی عوامی نمائندوں کی عیاشیاں پولیس اسٹیشن انتظامیہ کی بے بسی اور عوامی مسائل میں اضافہ کا ذمہ دار کون۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)

حویلیاں ٹرک مالکان کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال ختم، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کر لیے