مسلم لیگ ن تحصیل حکومت کی طرف سے عوامی خدمت کے کھوکھلے دعوے،ٹاؤن ہال کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا۔ سردار راشد گلاب کاوش فاؤنڈیشن تفصیلات کے مطابق کاوش فاؤنڈیشن کی طرف سے تحصیل حویلیاں کے طلباء کیلئے تقریری مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ اسی سلسلے میں جب کاوش فاؤنڈیشن نے ٹاؤن ہال انتظامیہ سے ہال کے استعمال کی اجازت مانگی تو انکار کر دیا گیا۔ تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز کا مؤقف ہے کہ ہال کی مرمت کے بعد تحصیل کونسل نے متفقہ طور پر قراداد منظور کی جس میں ہال کے وعوامی وسماجیاستعمال پر پابندی لگائی گئی۔انہوں نے پابندی لگانے کی وجہ عوام کی طرف سے غلط استعمال کو قرار دیا۔ اس ضمن میں کاؤش فاؤنڈیشن کے چئیرمین سردار راشد گلاب نے کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ٹاؤن ہال کو سیاست چمکانے کے لئے تواستعمال کیا جاتا ہے لیکن عوامی فلاح و بہبوداور سماجی تقریبات کے لئے انکار کر دیا جاتا ہے ۔ تحصیل حویلیاں کی سطح پرتفریحی، سماجی اور فلاحی خدمت کے لئے کوئی بھی موزوں جگہ موجود نہیں۔ ٹاؤن کمیٹی حویلیاں پبلک پراپرٹی ہے یا سیاسی آماجگاہ؟ اس ادارے کو فلاحی،تعلیمی اور سماجی کاموں کیلئے استعمال ہونا چاہیے یا وابسطہ لوگوں کے ذاتی استعمال کیلئے؟ صرف وہی لوگ مستفید ہو رہے ہیں جن کا اس پر اختیار چل رہا ہے۔صبح شام گپیں مشغولیں اور چائے کا ہوٹل بن کے رہ چکا ہے۔اعلٰی حکام سے درخواست کی جاتی ہے کہ جلد از جلد اس کا نوٹس لیں ۔ منجانب: سماجی کارکن سردار راشد گلاب

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)