حویلیاں۔ محکمہ پبلک ہلتھ کا نامکمل ٹیوب ویل حویلیاں محلہ بیگہ کی عوام کے لئے دردِسر بن گیا، ایک سال سے جاری کام مکمل نہ ہونے سے عوام پانی کے حصول میں ناکام ،عوامی احتجاج کے لئے بلدیاتی نمائندوں نے سر جوڑ لئے ،باربار یادہانی کے باوجود محکمہ پبلک ہلتھ کاکام مکمل نہ ہو سکا جس سے عوام پانی کی فراہمی سے محروم ہیں ویلج کونسل حویلیاں اربن کے ناظم صباحت خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک سال سے محلہ بیگہ ٹوب ویل کا کام نامکمل پڑا ہے جس سے عوام کو سخت پریشانی ہے علاقے میں پانی کی شدید کمی ہے اور گرمیوں میں اس گنجان آبادی والے علاقے میں پانی کی شدید ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہلتھ اس نامکمل ٹیوب ویل کو فوری مکمل کرے ورنہ عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پر آجائے گی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)