حویلیاں، پٹواریوں کی ہڑتال ختم عوام نے سکھ کا سانس لیا کئی دنوں کی خواری کے بعد لوگوں کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ، گزشتہ ایک ماہ کی ہڑتال نے سینکڑوں لوگوں کو پریشان کر رکھا تھا ،صوبائی حکومت نے پٹواریوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا کر عوام کو ذہنی الجھن سے نکال دیا ۔صوبہ بھر میں جاری انجمن پٹواریان کی ہڑتال نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا تھا پٹوریوں کے احتجاج اور قلم چھوڑ ہڑتال سے مجبور ہو کر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی مداخلت اور پٹواریوں سے کامیاب مذاکرات سے ہڑتال کا خاتمہ ممکن ہوا جس سے محکمہ مال کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی اور عوام بالخصوص طالب علموں کو ڈومیسائل کے حصول میں آسانی پیدا ہوئی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)