حویلیاں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے متفقہ طور پر عامرشہزاد عرف شانی خان کو بلا مقابلہ تحصیل نائب ناطم منتخب کر دیا ،تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز اور اپوزیشن لیڈر افتخار احمد خان کے مذکرات کامیاب ن لیگ کے امجد اقبال تنولی کے کاغذات واپس لینے پر ریٹرنگ آفیسر عنصرمحمودنے عامر شہزاد کو بلامقابلہ تحصیل نائب ناظم قرار دیا،تحصیل نائب ناظم حبیب اللہ خان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہونے والی سیٹ پر گذشتہ روز سخت حفاظتی حصار میں پولنگ کا عمل شروع کرنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے صبح دس بجے امیداواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ریٹرنگ آفیسر عنصر محمود نے گاغذات کی جانچ پڑتال کر کے تحریک انصاف کے اُمیدوار عامرشہزاد خان کو اہل قرار دیا جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے امجد اقبال تنولی نے کاغذات حاصل کئے پولنگ سے قبل مسلم لیگ ن کے ناظم تحصیل کونسل حویلیاں سردار ارسل پرویز اور تحریک انصاف کی طرف سے اپوزیشن لیڈر افتخار احمدخان نے متفقہ نائب ناظم لانے کے لئے مذاکرات کئے جس کے نتیجہ میں دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے سے عامر شہزاد عرف شانی خان کو بلا مقابلہ نائب ناظم تحصیل کونسل حویلیاں منتخب کر لیاگیا

تحریک انصاف تحصیل حویلیاں کے ٹکٹ ہولڈر طاہرحبیب عباسی نے اپنا ٹکٹ عامرشہزاد خان کو دے دیا،کونسل میں پارلیمانی لیڈر افتخار خان کے فیصلے کا پابند ہوں پارٹی مفاد کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہوں ،ان خیالات کا اظہار ممبر تحصیل کونسل حویلیاں اور تحصیل کونسل حویلیاں کے لئے سابق ٹکٹ ہولڈر طاہرحبیبب عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ 2015کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی نے مجھے اور افتخار خان کو ناظم اور نائب ناظم نامزد کیا جس پر میں پارٹی قیادت کا مشکور ہوں طاہر حبیب عباسی نے کہا کہ ڈی سیٹ ممبران کے بعد جب گذشتہ روز تحریک انصاف کے ممبران تحصیل کونسل حویلیاں کی مشاورتی میٹنگ ہوئی تو اس میں ساتھیوں نے عامر شہزاد کا نام پیش کیاجس پر میں نے از خود اپنا ٹکٹ عامر شہزادخان کو دے کر جمہوری رویایت کو بحال کیا

تحصیل نائب ناظم انتخابات ضلعی انتظانیہ کے سخت حفاظتی اقدامات پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات ،ڈی ایس پی جمیل الرحمن کی قیادت میں ایس ایچ او حویلیاں ،ایس ایچ او ناڑہ واجدخان کی نگرانی میں انتخابی عمل پورا کیا گیا ،غیر متعلقہ افراد کو تحصیل کونسل کی عمارت سے باہر رکھا گیا،تحصیل نائب ناظم حویلیاں کے انتخاب کے لئے ہونے والے خصوصی اجلاس کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے فول پروف حفاظتی اقدامات کئے گئے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ڈی ایس پی جمیل الرحمن کی قیادت میں تمام اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا پارٹی نائب ناظم منتخب ہونے پرجشن ڈھول کی تھاپ پر رقص اور نعرے بازی۔تحصیل ن ائب ناظم کے ہونے والے انتخابات کے موقع پر کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک غلام مصطفیٰ اور شاکرخان کی قیادت میں جشن منایا اور نعرے بازی کی اس موقع پر کارکنوں نے عامر شہزاد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے.

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)