یونین کونسل جھنگڑہ کی عوام رمضان کے مقدس مہینہ میں بھی پانی کو ترس گئی،محکمہ پبلک ہیلتھ نے بے حسی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یونین کونسل جھنگڑہ کے رہائشی چوہدری اسد نواز اور دیگر نے حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل جھنگڑہ کے مختلف دیہات موہڑہ، موہری، کُندہ اور کاہی دا میرہ میں پانی کا مسئلہ بدستور جاری ہے، جسکی وجہ ایک عرصہ سے خراب ٹیوب ویل ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے بارہا یقین دہانی کرانے کے باوجود عوام کا پانی مہیا کرنے کا سلسلہ نہیں شروع کیا گیا جس کی وجہ سے عوام سخت تکلیف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عوامی نمائندے بھی صرف ووٹ کی خاطر اس علاقے کا رخ کرتے ہیں اور الیکشن کے بعد عوامی مسائل پر بالکل توجہ نہیں دیتے۔ شہریوں نے کہا کہ اگر ہمیں پانی کی جلد فراہمی نہ کی گئی تو عنقریب اپنے اہل وعیال کو ساتھ لیکر احتجاج کریں گے اور شاہراہ ریشم کو بند کریں گے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)