ایک ہفتہ سے ذائد گزرنے کے باوجود حویلیاں کینٹ کا ٹیوب ویل ٹھیک نہ ہو سکا، لوگ ابھی تک آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ سلطان پور حویلیاں کینٹ کا ٹیوب ویل جلد از جلدٹتھیک کروایا جائے اور اس دوران عوام کو متبادل ٹیوب ویل سے پانی فراہم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار سلطان پور حویلیاں کینٹ کے شہری اور پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما باسط خان جدون نے حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں کینٹ کے ٹیوب ویل میں پائپ کی کیسنگ ایک ہفتہ پہلے ٹوٹ گئی تھی ، جسکی وجہ سے محلہ حاجی خان باز، محلہ تنولی، محلہ جدون آباد اور محلہ شیخاں میں عوام کو گندہ پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ باسط خان جدون نے بتایا کہ جو پانی گھروں میں آ رہا ہے وہ پینا تو درکنار کسی اور استعمال کے قابل بھی نہیں۔ باسط خان جدون نے مذید کہا کہ کینٹ بورڈ سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے صرف فوٹو سیشن اور سیاسی بیانات تک ہی محدود ہیں اور انہیں عوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اس موقع پر شہریوں نے حویلیاں کینٹ بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو سے اپیل کی کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور رمضان کریم کے با برکت مہینہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)