حویلیاں,سیاسی فضاء گرم امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیئے ریٹیرنگ آفیسرز کے پاس پہنچنے شروع ہو گئے اسی طرح امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 38 انجنئیر محمد نبیل عباسی ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ جس میں حلقہ کے ووٹرز،سپوٹرز،معززین علاقہ ،سیاسی،سماجی،دینی ومذہبی رہنما کے علاوہ نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد انکی رہائش گاہ پر اکٹھے ہوئے اورانکی رہائش گاہ پر موجود تمام احباب نے اپنے امیدوار محمد نبیل عباسی کے لیے خصوصی دعا کرنے کے بعد ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ ریٹیرنگ آفیسر حلقہ پی کے38حویلیاں کمرہ عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ آئے جس کے بعد آئے ہوئے تمام علاقوں سے ووٹروں،سپوٹورزاور معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے اس گرمی اور روزے کی حالت میں میری حوصلہ افزائی کی اور میرے ساتھ آئے کاغذات نامزدگی کے موقع پر ووٹروں سپوٹروں کے لیے ایک خوشی کا سماں تھااور آئے روز امیدوار صوبائی اسمبلی کی حمایت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)