حویلیاں ضلع ایبٹ آباد کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دو دو حصوں میں تقسیم ، حلقہ پی کے سینتیس سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا گولڈن چانس اور این اے پندرہ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مہتاب احمد گروپ آمنے سامنے جبکے پی کے اٹھتیس میں مسلم لیگ کا مظبوط امیدوار نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی سیٹ لے سکتی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے دو دو حصوں میں تقسیم مسلم لیگ ن سردار مہتاب احمد گروپ اور مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ ٹکٹ کی دوڑ میں آمنے سامنے جبکے پی ٹی آئی نے سابقہ امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر دونوں حلقوں میں نئے امیدوار کھڑے کر دیے جس پر سابقہ امیدواروں نے آزاد الکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کردیں حلقہ پی پی کے سینتیس میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ سردار وقارنبی کو ملنے کی وجہ سے سابقہ ایم پی اے سردار ادریس نے آزاد الکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئ اس حلقہ میں دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے جس کا فائدہ سردار اورنگزیب نلوٹھ کو ہو گا اور نلوٹھ کو مقبولیت کو دیکھ کر لگتا ہے سردار اورنگزیب نلوٹھ کلین سویپ کرے گا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)