ایبٹ آباد: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ ڈویژن کا اجلاس رحمت ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ کے صدر ماجد خان جدون سیکرٹری جنرل مقصود خان نائب صدر شیریار خان جدون ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے صدر سردار عثمان سیکرٹری جنرل سردار احسن عدنان خان ملک ذیشان سردار توقیر مانسہرہ کے سیکرٹری جنرل فہیم جمال ڈسٹرکٹ کوہستان سے فضل احمد عبدل مجید اور ڈاکٹر عبدللہ قاضی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں موجود چار کروڑ ساٹھ لاکھ بےروز گار نوجوانوں کو آپس میں متحد کر کے مختلف زاویوں پر غور کیا گیا اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا جس میں بیروز گار نوجوان تحریک کیمپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ ہزارہ بھر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطع پر لگاۓ جاۓ گے۔ اجلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو سوشل میڈیا کے زریعے مضبوط بنانے اور پیپلز پارٹی کے خلاف منفی سوشل میڈیا مہم کا بھرپور جواب دینے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور سوشل میڈیا کا آفس بنانے اور تمام سوشل میڈیا کے نمائندوں کو ٹریننگ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر عبدالله قاضی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا صوبائی نائب صدر بنانے کی تجویز پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سابقہ سیکرٹری اطلاعات پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ فواد بخاری کو ہزارہ ڈویژن میں سوشل میڈیا کے حوالے سے ذمہ داری سونپ دی گئی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)