پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری سرفراز جدون نے پریس رہیلز جاری کرتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت کے دوران 2012 میں مختلف وفاقی محکموں میں ایک لاکھ پچاس ہزار کنڑیکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین جن کو خورشید شاہ کیبنٹ کیمٹی کی طرف سے مستقل کیے گے تھے. جن کو پچھلی حکومت اور موجودہ حکومت نے نوکریوں سے فارغ کرنے کے لیے کیس داہر کیے تھے. ان تمام ایک لاکھ پچاس ہزار ملازمین کو دوبارہ سپریم کورٹ سے دوبارہ بحال ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں. اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں روزگار دیا ہے.روزگار دے کر ہی ملک میں امن اور دیشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے. پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کے نوجوانوں کو لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کر کے روزگار دیا ہے. آنے والا دور پیپلز پارٹی کے نوجوان قاہد بلاول بھٹو اور پاکستان کے نوجوانوں کا ہے.

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)