حویلیاں . بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، روپے کی قدر میں کمی حکومت کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، گلیات کی تقسیم کے خلاف سمبلی میں قرارداد جمع کروا دی،گلیات ٹرانسپورٹز کے حقو ق کا تحفظ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے گذشتہ روز پبلک ڈے کے دوران گلیات کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرموجود مسلم لیگی قیادت کو کل ایبٹ آباد میں ہونے والے کنونشن کی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کئے گئے ہر وعدے سے انحراف کر رہی ہے الیکشن میں دکھائے گے خواب کو ڈراونا خواب بنا کر عوام پر روز نئے نئے ٹیکسوں کا بم گرا رہی ہے ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ روپے کی قدر میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ان کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گلیات کی تقسیم کے حوالے سے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ کا کہنا تھا کہ میرے جیتے جی کوئی بھی گلیات کوتقسیم نہیں کر سکتا اس حوالے سے انہوں نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔مسلم لیگی رہنما سردار ذوق صاحب اور سابق ناظم سردار صادق صاحب کی سربراہی میں گلیات کے وفدنے سردار اورنگزیب نلوٹھہ سے پبلک ڈے کے موقع پر ملاقات کی اور علاقائی مسائل بالخصوص گلیات کے ٹرانسپوٹر کی روٹ پرمٹ کے حوالے سے بات کی گئی وفد کو سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے یقین دلایا کہ گلیات کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دونگا پورے کے پی کے میں ایک قانون ہو گا ٹرانسپوٹ کے حوالے سے گلیات کے ٹرانسپورٹر عوام کو کیری ڈبہ سہولت فراہم کررہے ہے ٹرانسپورٹر ساتھ بھی زیادتی نہیں ہو گئی اتفاق رائے سے مل بیٹھ کر معاملات حل کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ روپے کی قدر میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ان کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہم نئی بننے والی تحصیلوں کے خلاف نہیں تحصیل بکوٹ بنے مگر اس میں گلیات کی یونین کونسل کو شامل کرنے کے خلاف ہوں۔گلیات گیارہ یونین کونسل پر مشتمل ہے اس کو الگ تحصیل بنایا جائے۔گلیات کو بکوٹ میں کسی صورت شامل نہیں کرنے دوں گا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)