حویلیاں ، سردار ارسل پرویز نے تحصیل حویلیاں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا،کیری پٹنگاں لنک کی پختگی کے لئے سردارارسل نے فنڈ فراہم کئے ،ان خیلات کا اظہار ناظم ویلج کونسل ناڑہ سردار ظہیر گل نے کیری پٹنگاں لنک کی پختگی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ناظم سردار ظہیر گل نے مزید کہا کہ تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز نے یونین کونسل ناڑہ سمیت پوری تحصیل میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا۔کیری پٹنگاں لنک کی پختگی کے کام کے جائزے کے بعد ناظم ویلج کونسل ناڑہ سردار ظہیر گل نے حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو میں سردار ارسل پرویز کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پراہلیان علاقہ نے روڈ کی پختگی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناظم سردار ظہیر گل اور سردار محمد شمیم ممبر ضلع کونسل کی مدبرانہ کاوشوں کو سراہا اور تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اس روڈ کے لئے3 لاکھ کا فنڈ مہیا کیا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)