حویلیاں، فخرِہزارہ علی خان جدون کا چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حیثیت سے انتخاب خوش آئند ہے، عمران خان کا نوجوان ممبرانِ اسمبلی پر اعتماد نئے پاکستان کی روشن مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف حویلیاں کینٹ کے نوجوان رہنما باسط خان جدون نے حویلیاں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی خان جدون نوجوان اور تعلیم یافتہ سیاستدان ہیں اور پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنائے جانے پر حویلیاں کینٹ کے تمام کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی خان جدون کے چیئرمین بننے سے ضلع ایبٹ آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی راہیں کھلیں گی اورہزارہ بھر میں موجود یونیورسٹیوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈگریاں حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو اب نوکریوں کے لئے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں ایبٹ آباد میں ہی روزگار ملے گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)