علی خان ڈسٹرک ناظم ایبٹ آباد اورعامر شہزاد حویلیاں سے تحصیل نائب ناظم منتخب ہو گئے
Posted by Havelian.Net | Page Views: 22414ڈسٹرک ناظم ایبٹ آباد اور تحصیل نائب ناظم حویلیاں کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی خان ڈسٹرک ناظم ایبٹ آباد منتخب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے ہی عامر شہزاد حویلیاں سے تحصیل نائب ناظم منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مظابق عامر شہزاد بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ ڈسٹرک ناظم کے لئے ووٹنگ ہوئی اور علی خان ڈسٹرک ناظم اور وقار نبی ڈسٹرکٹ نائب ناظم کی حیثیت سے کامیاب قرار پائے۔ پی ٹی آئی نے 45 جبکہ مسلم لیگ ن نے 31 ووٹ حاصل کئے۔
ضلع ایبٹ آباد کی نظامت کے حوالے سے جو مقدمہ ڈھائی سال تک عدالت میں رہا اور بالآخر عدالت نے فارورڈ بلاک بنانے والے سردار شیر بہادر اور انکی ٹیم کو ڈی سیٹ کر دیا۔ ان سیٹوں پر دوبارہ الیکشن ہوئے اور آج تحریکِ انصاف ضلع میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ اس ڈھائی سال کی عدالتی جنگ کے دوران ضلع ایبٹ آباد کا اربوں روپے کا فنڈ فریز رہا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریکِ انصاف حکومت ان پیسوں کو آنے والے الیکشن کو ذہن میں رکھ کے استعمال کرے گی یا علاقے کی ضرورت اور مستقبل کے چیلنجیز کو سامنے رکھ کر پائیدار پراجیکٹس کئے جائینگے۔
Ali Khan Jadoon becomes District Chairman
Ali Khan Jadoon becomes District Chairman
Ali Khan Jadoon becomes District Chairman
Ali Khan Jadoon becomes District Chairman
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد