حویلیاں( ) نومنتخب نائب ناظم تحصیل حویلیاں عامرشہزاد خان کاٹی ایم ا ے آفس پہنچنے پر شاندار استقبال،ٹی ایم او اور ممبران تحصیل کونسل نے پھول پیش کئے اور مٹھائی تقسیم کی ۔تحصیل کونسل حویلیاں کے نومنتخب نائب تحصیل ناظم عامرشہزاد عرف شانی خان نے اپنی آئینی زمہ داریاں سمبھال لیں گزشتہ روز جب نائب تحصیل ناظم اپنے آفس پہنچے تو ٹی ایم اوحویلیاں محمد سمیع اللہ ،چیف ملک طفیل احمد،سمیت تمام سٹاف نے ان کو خوش آمدید کہا اس موقع پر موجود تحصیل ناظم حویلیاں سردارارسل پرویز ،اپوزیشن لیڈر افتخاراحمد خان ،امجد اقبال تنولی،ملک شہزاد محمود اعوان،فریدون خان جدو ن ا ور دیگر نے ان کو پھول اور مٹھائی پیش کی اس موقع پر نائب تحصیل ناظم عامر شہزاد خان نے ممبران تحصیل کونسل اور ٹی ایم اے سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل حویلیاں کے عوام کا منتخب ادارہ ہے جس کے تقدس کو بحال رکھنا ہم سب کا فرض ہے عامر شہزاد خان نے کہا کہ مجھے تحصیل کونسل کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر اعتماد کا ووٹ دیا ہے جس پر میں تمام ممبران کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے تمام ممبران میرے لئے قابل احترام ہیں اور ان کے آئینی اور سیاسی حقوق کا تحفظ میرا فرض ہے عامرشہزاد خان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں اور ممبران تحصیل کونسل کے جمہوری عمل کے بعد ہاوس مکمل ہو چکاہے اب ہمیں عوام کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کی میں بھرپور کوشش کروں گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)