حویلیاں۔ علاقائی سیاست کرنے والے ناکام ہونگے25مارچ کے قومی کنونشن میں اہم فیصلے کرینگے،ایم ایم اے کی بحالی سے مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آگئی ہیں ،موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا،مولانافضل الرحمن نے مجھے حلقہ این اے16کے لئے نامزد کر دیا ہے ،قومی کنونشن میں اتفاق رائے پیداہو گیا تو بھرپور حصہ لوں گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور اُمیدار قومی اسمبلی سردار ابرارخان نے حویلیاں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مباکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میں خدمت کے جذبے سے قومی سیاست میں آیا ہوں اور صوبہ ہزارہ تحریک سمیت ہر عوامی حق کے لئے آواز بلند کی ہے ،سردار ابرار نے کہا کہ جو لوگ ذات برادری اور علاقائی سیاست کر رہے ہیں عوام ان کو مسترد کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی سیاست کی ضرورت ہے جو لوگ عوام میں علاقائی تعصب پیدا کر کے ووٹ لیتے تھے 2018کے الیکشن میں ناکام ہونگے سردار ابرار نے کہا کہ مجھے جمعیت علماء اسلام نے حلقہ این اے 16کے لئے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے نامزد کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود میں نے عوامی مشاورت کے لئے 25مارچ کو اپنی رہائش گاہ پر گرینڈ قومی کنونشن بلایا ہے جس میں حویلیاں،تناول اور گلیات سرکل کے نمائدے شریک ہونگے اور الیکشن 2018کے لئے متفقہ لائحہِ عمل تشکیل دیں گے سردار ابرار خان نے کہا کہ جن لوگوں نے دس دس سال سے عوام پر حکمرانی کی ہے ان کو اگلے الیکشن میں حساب دینا ہو گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)