حویلیاں ۔ ڈسٹرک ناظم ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں نائب ناظم کے لئے ووٹنگ کل  ہو گی۔ ڈسٹرک ناظم کی ووٹنگ ایبٹ آباد جبکہ تحصیل حویلیاں کے نائب ناظم کیلئے ووٹنگ تحصیل کونسل حال حویلیاں میں ہو گی اور  ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سیکریٹری آر ٹی اے ایبٹ آباد انجام دیں گے. کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نےاپنی اپنی خفیہ حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ عوامی اور سیاسی حلقوں کی نظریں بڑی سیاسی شخصیات کی طرف لگی ہیں کیوں کہ ڈھائی سال قبل بھی مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی اکثریت کو راتوں رات اقلیت میں بدل دیا تھا جس کا خمیازہ عوام نے ڈھائی سال بھگتا ہے۔ ضلع ایبٹ آباد کا اربوں روپے کا فنڈ عدالتی حکم پر آج تک فریز ہے۔  تحریک انصاف نے اپنے ہی ممبران ضلع کونسل کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور ڈھائی سال بعد ان ممبران کو ڈی سیٹ کرانے میں کامیاب ہوئے  تحریک انصاف کی طرف سے کی جانے والی ڈھائی سال کی عدالتی جنگ کے بعد کل ضلع ایبٹ آباد  ناظم  اور تحصیل حویلیاں  نائب ناظم کے لئے ووٹنگ ہو گی۔ تحریک انصاف نے ضلع نظامت کے لئے علی خان جدون کو نامزد کیا ہے جبکہ نائب ناظم اور تحصیل نائب ناظم کے لئے دو ممبران ٹکٹ کا دعویٰ کر رہے ہیں البتہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے کارڈز خفیہ رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی سیٹ ہونے والے ممبران کی جگہ آنے والے ممبران کل کیا فیصلہ کرتے ہیں اور ضلع کی سیاست کیا رخ اختیار کرتی ہے اس کا فیصلہ کل شام تک ہو جائے گا۔ دونوں جماعتوں میں عدم مشاورت کی وجہ سے غیر متوقع شخص بھی بازی لے سکتا ہے۔

Tehsil Council Hall Havelian

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)