جب تک کرپشن میں ملوث حکمرانوں کو عبرتناک سزا نہیں ہوتی ملک ترقی نہیں کر سکتا، جمشید دستی
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 20893پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان کرپٹ سیاست دانوں نے پہنچایاجب تک کرپشن میں ملوث حکمرانوں کو عبرتناک سزا نہیں ہوتی ملک ترقی نہیں کر سکتا ،قوم کو مفاد پرست سیاسی ٹولے کے خلاف میدان میں آنا ہو گا ،2018میں اگر دوبارہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آگئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا ۔ان خیالات عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمد دستی نے حویلیاں میں پریس کلب اور یونین آف کرنلسٹس حویلیاں کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک میں سات افراد کی ہلاکت افسوس ناک تھی جس کا اذالہ ابھی تک نہیں کیا گیا جمشیددستی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ کرپٹ حکمران ہیں جب تک پاکستانی سیاست سے کرپشن کو ختم نہیں کریں گے عوامی فلاحی ریاست کا قیام خواب ہی بنا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کرپشن کی سزا ،سزائے موت رکھے تا کہ ملک کو بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ مجھے عوامی حقوق کی پاسداری میں جیل میں ڈالا گیا جب کہ پوری دنیا میں چور ثابت ہونے والے آزاد گھوم رہے ہیں جو ہمارے دوہرے نظام کی عکاسی ہے جمشید دستی نے کہا کہ جب تک عوام ان کرپٹ اور چور حکمرانوں کو اسمبلیوں سے باہر نہیں نکالیں گے یہ قومی خزانے کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹتے رہیں گے۔صدر پریس کلب حویلیاں ہارون اسحاق قریشی اور صدر یونین آف جرنلسٹس قادر بخش نے ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی حویلیاں پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی جیسے لوگ پاکستان کی غریب عوام کی آواز ہیں میڈیا ایسے لوگوں کا ترجمان بن کر عوام کو ان کے خیالات سے اگاہ کرتا رہے گا انہوں نے جمشید دستی کی ہزارہ آمد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر جمشید دستی نے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد