حویلیاں( ) مسلم لیگ ن پاکستان کی مضبوطی اور بقاء کی ضامن ہے سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے ،میاں نواز شریف کے بیان کو غداری قرار دینے والے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں نواز شریف سے زیادہ محب وطنی کا دعویدار کون ہو سکتا ہے ،این اے 15میرا حلقہ ہے اس کے عوام سے دور نہیں ہو سکتا تمام فیصلے پارٹی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے خورشید اعظم خان اور سکندراعظم کی مسلم لیگ میں شمولیت کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان ،سینٹرجاوید عباسی ،سابق ایم پی اے خورشید اعظم خان ،سکندراعظم خان ،حاجی احمدنواز خان ،نواز خان اور دیگر نے بانڈی عطائی خان میں ایک بڑے عوامی اجتماع دے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک میں عوام کی حقیقی قیادت کو منظر سے ہٹانے کے لئے سازشیں ہو رہی ہیں اپنے من پسند لوگوں کو اقتدار میں لانے کے لئے نواز شریف کو غدار ثابت کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہیں جو کہ ایک خطرناک کھیل ہے مہتاب عباسی نے کہا کہ حلقوں کی تقسیم کر کے مسلم لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ضلع ایبٹ آباد کے عوام ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور رہیں گے انہوں نے سابق ایم پی اے خورشید اعظم خان اور سکندراعظم خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو عوامی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ خورشید اعظم خان مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھے جو دوبارہ واپس اپنے گھر آ گئے ان کی پارٹی میں واپسی سے آئندہ آنے والے انتخابات میں خوشگوار اثرات مرتب ہو نگے ا س موقع پر خورشید اعظم خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ان کو عزت دی ہے ہم نے اختلافات کے باوجود اخلاقیات کو قائم رکھا اور مسلم لیگی قیادت کی عزت کی انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018کے لئے مسلم لیگ ن جس کو بھی اُمیدوار نامزد کرے گی میں اور میرا خاندان اس کی حمایت کریں گے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)