حلقہ بندیاں جیسی بھی ہوں ہزارہ سے مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرے گی ،نوز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ن لیگ کا ہر اُمیدوار کامیاب ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے حویلیاں میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک منظم لابی مسلم لیگ ن اور میاں نوزشریف کے خلاف مہم چلا رہی ہے جس کو عوام نے مسترد کر دیا ہے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا ناقابل فراموش حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ ملک بھر سمیت ہزارہ میں حلقہ بندیوں میں مسلم لیگ ن کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرنا یہودی لابی کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ملک دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہے جس بناپر نواز شریف کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے مسلم لیگ متحد ہے اور اگلے الیکشن میں بھی متحد نظر آئے گی ،مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو موٹروے ،سی پیک اور توانائی کے عظیم منصوبے دیئے جس سے ملک کو ترقی کی منازل ملی ہیں اور اگلے پانچ سالوں میں کامیابی کے بعد مزید منصوبے مکمل کریں گے۔

مسلم لیگی رہنما حاجی ابرارعباسی کے بیٹے وصی ابرار عباسی کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ،دعوت ولیمہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت ہزارہ بھر کی سیاسی مذہی شخصیات ،ممبران ضلع وتحصیل کونسل ،ممتاز کاروباری ژخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)