عوام کی حمایت اور اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا امیدوارصوبائی اسمبلیٍ نبیل احمد عباسی
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 20601حویلیاں (خاکسار نثار احمد) چک ڈھانگر کی عوام نے انجینئر نبیل احمدعباسی کی سیاسی حمایت کا اعلان کر دیا ،حلقے کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کی خدمت کر سکے،عوام کی حمایت اور اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا امیدوارصوبائی اسمبلیٍ نبیل احمد عباسی کا عوامی اجتماع سے خطاب۔
۔حویلیاں کی معروف نوجوان شخصیت اور نامور نعت خوان انجینئر نبیل احمد عباسی نے اپنی رہائش گاہ میں پہلے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے میدان میں خدمت کے جذبے سے آیا ہوں اور اپنے منشور اور کردار کو حلقے کے عوام کے سامنے پیش کروں گا انہوں نے کیا کہ میں سیاست میں تنقید کا قائل نہیں لیکن عوا کے مسائل اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ،نبیل عباسی نے کہا کہ دنیا میں سیاسی قیادت اپنے عوام کی ریلیف کے لئے بڑے منصوبے بناتے ہیں لیکن ہمارے نمائدے ابھی تک عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں بھی ناکام رہے ہیں نبیل عباسی نے کہا چک ڈھانگر کی عوام نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار میرے ساتھ کیا ہے اس سے مجھے حوصلہ ملا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 38 کے ہر علاقے سے لوگ رابطہ کر کے حمایت کی یقین دھانی کروا رہے ہیں جس پر میں ان کا مشکور ہوں انجیئنرنبیل عباسی نے کہا کہ الیکشن میں آنے سے پہلے عمائدین علاقہ کی حمایت اور سپورٹ نے مجھے حوصلہ دیا ہے اور اس مشاورتی اجلاس کے بعد میں پُراعتماد انداز سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر سکوں گا اس موقع پر علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے ہاتھ کھڑے کر کے نبیل عباسی کی مکمل عمایت کا اعلان کیا۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد