حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے مجھے فرق نہیں پڑتا میں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو اپنا پیغام اور منشور دینا ہے ، نبیل عباسی
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 17472حلقہ بندی کی تبدیلی سے عوامی رابطہ مہم میں کمی نہیں آئے گی ، ضلع ایبٹ آباد کے تمام لوگ میرے ہیں ہر گاؤں میں اپنا پیغام پہنچاؤں گا ان خیالات کا اظہار اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38 انجینئر نبیل عباسی نے اپنی رہائش گاہ پر سرکل تناول کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک ساسی ورکر کے لئے ہر ووٹر قیمتی ہے اور ووٹرز کو اعتماد میں لانا اُمیدوار کی صلاحیت ہوتی ہے نبیل عباسی نے کہا حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے مجھے فرق نہیں پڑتا میں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو اپنا پیغام اور منشور دینا ہے اس کے لئے مخصوص حلقہ کا ہونا ضروری نہیں انہوں نے کہا کہ حلقوں کی سیاست کرنے والے لوگوں کے جذبات کو کیش کرواتے ہیں جبکہ میں خدمت کے جذبے سے میدانِ سیاست میں آیا ہوں
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد