حویلیاں( ) ممبرضلع کونسل حاجی اورنگزیب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عامر شہزاد خان کا نائب تحصیل ناظم بننا تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے ،ضلع ناظم علی خان جدون اور عامر شہزاد خان مل کر ایبٹ آباد سمیت تحصیل حویلیاں کی ترقی اور تحریک انصاف کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے غداروں کی وجہ سے ڈہائی سال ضلع کو پسماندہ رکھاگیاجس کا نقصان غریب عوام کو اُٹھانا پڑا حاجی اورنگزیب خان نے کہا کہ ڈہائی سال بعد عدلیہ نے عوام کا مینڈیٹ عوام کے نمائدوں کو دیا انہوں نے کہاکہ اب ضلع بھر میں ترقی کے نئے دورکا آغاز ہو گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)