پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے خواتین کے لئے خصوصی پنک بس سروس شرو ع کرنا انتہائی مفید اور قابل ستائش منصوبہ ہے ،تحصیل حویلیاں کی آبادی کو دیکھتے ہوئے کم از کم دو بسیں تحصیل حویلیاں کیلئے مختص کی جائیں یا منظور شدہ روٹ میں تحصیل حویلیاں کو بھی شامل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نوجوان رہنما باسط خان جدون نے حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی، قلندر لودھی اور نثار صفدر جدون کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس منصوبے سے ضلع ایبٹ آباد کیلئے سات بسیں منظور کروائیں۔ اس سروس سے ضلع ایبٹ آباد کے خواتین کو تعلیم، روزگار اور دیگر کارہائے زندگی کیلئے آمدورفت میں بہت آسانی ہو گی۔ باسط خان جدون نے مذید کہا کہ چونکہ ضلع ایبٹ آباد کی ایک بڑی آبادی تحصیل حویلیاں میں رہائش پذیر ہے اسلئے سات میں سے کم از کم دو بسیں تحصیل حویلیاں کی ماؤں اور بہنوں کیلئے مختص کی جائیں یا پھر ان بسوں کے روٹ میں حویلیاں اور ملحقہ بانڈہ جات کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حویلیاں شہر کے ساتھ حویلیاں کینٹ ، سلطان پور، یونین کونسل جھنگڑہ اور دیگر کم و بیش اسی گاؤں سے روزانہ بے شمار خواتین تعلیم اور دیگر ضروریات کیلئے حویلیاں شہر آتی ہیں ، ضلع ایبٹ آباد کی رہائشی ہونے کے ناطے ان خواتین کا بھی اس بس سروس پر اتنا ہی حق ہے جتنا کے ایبٹ آباد میں رہنے والے ہماری بہنوں کا، اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل حویلیاں کیلئے بھی کم از کم دو بسیں مختص کی جائیں تا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لائی جانے والی تبدیلی کے ثمرات تحصیل حویلیاں کی عوام تک بھی پہنچ سکیں۔ اس موقع پر باسط خان جدون نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کوپانچ سال کے قلیل عرصہ کے دوران صوبہ خیبر پختوں خواہ میں حقیقی تبدیلی لانے پر خراجِ تحسین پیش کیا اورالیکشن ۲۰۱۸ میں پارٹی امیدوار کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ 

Basit Khan Jadoon

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)