یونین کونسل کوٹھیالہ کی عوامی شخصیات نے سجاداکبر خان کی حمایت کر دی ،عوام کی محبت اور تائید پر فخر ہے اعتماد پر پورا اُتروں گا ان خیالات کا اظہار اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38 سجاد اکبر خان نے کوٹھیالہ میں رابطہ عوام مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ کی اہم شخصیات نائب ناظم شاہ زمان،چن زیب ملک،سعید اختر،ملک رستم اور جہانگیر خان نے اپنے گرپوں سمیت سجاد اکبر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا سجاد اکبر خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 38جس پسماندگی اور محرومیوں کا شکار ہے اس کا ازالہ الیکشن جیتنے کے بعد کروں گا انہوں نے کہا کہ جو لوگ نئی حلقہ بندیوں سے ڈرتے ہیں ان کو اپنی عوامی مقبولیت کا اندازہ ہے الیکشن 2018میں دس سالہ محرومیوں کو عوام کے سامنے رکھیں گے اس موقع پر علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے سجاد اکبر کی مکمل حمایت کا اعلان کی۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)