حویلیاں( ) صوبائی حکومت کی نئی تعلیمی اصلاحات سے طلباء کا مستقبل تباہ ہو جائے گا ،تحریک انصاف کے وزراء اپنے ذاتی مفاد کے لیے پورے تعلیمی سسٹم کو تباہ کر رہے ہیں،ان خیالات کااظہار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ نے نئی تعلیمی پالیسی بنا کر محض اپنے تعلیمی اداروں کو فائدہ دینے کی کوشش کی ہے جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی تحریک انصاف کے وزراء نے قومی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کو سامنے رکھا ہے جس سے ملک کا تعلیمی نظام خلفشار کا شکار ہو گا، مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پانچویں اور آٹھویں کے فیل طلباء کو پروموٹ کرنے کی سفارش کر کے میرٹ کا جنازہ نکال دیاہے اس سے ذہین طلباء کی حق تلفی ہو گی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی مکمل طور پر ناقص ہے جس سے تعلیم کا پورا نظام متاثر ہو گا اور ادارے کمزور ہوں گے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)