حویلیاں( ) جنرل الیکشن متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے جس کا انتخابی نشان کتاب ہے،ایم ایم اے ایک سیاسی اتحاد ہے سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ہم خیال جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے،احتساب کے نام پر الیکشن کا التویٰ قابلِ قبول نہیں ہو گا ،نیب کا ادارہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بنایا نتائج بھی وہی بھگت رہے ہیں ،صوبہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والے نئی سیاسی دوکان کھولنا چائتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارصدر متحدہ مجلس عمل اور قائد جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمن نے حویلیاں میں JUIکے امیدوار قومی اسمبلی سردار ابرار احمد خان کی رہائش گا ہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ایک سیاسی قوت کا نام ہے اور آنے والے الیکشن میں عوام مذہبی جماعتوں کا ساتھ دیں گے جن لوگوں نے سیاست کو کاروبار بنایا وہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کو ملک کی آبادی کے پیشِ نظر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانی چائیے تھیں ناکہ کم نئی حلقہ بندیوں سے عوام اور اُمیدواروں کو مشکل پیش آئے گی انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والے نئی سیاسی دوکان کھولنا چائتے ہیں جس کا مقصد صرف عوامی حمایت حاصل کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعت علماء اسلام نے آٹھارویں آئینی ترمیم میں نیب جیسے ادارے کی مخالفت کی لیکن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اسکی منظوری دی اب خمیازہ بھی وہی بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک اداروں میں سیاسی مداخلت رہے گی احتساب انتقام نظرآتا رہے گا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کاسیاسی اتحادسیکولر جماعتوں کو قبول نہیں لیکن یہ اتحاد امت مسلمہ کے دل کی ترجمانی ہے اور ائندہ آنے والے انتخابات میں صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں ایک موثر سیاسی قوت بن کر اپنے مقاصد حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ جس طرح بڑے بڑے لوگ اس اتحاد میں شامل ہو رہے ہیں اس سے متحدہ مجلس عمل کی اہمیت کا اندازہ سیاسی قوتوں کو جلد ہو جائے گا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور اُمیدوار قومی اسمبلی سردار ابرار خان نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کی بہت سی سیاسی شخصیات جمعت علماء اسلام میں شامل ہونے کے لئے رابطے کر رہی ہیں جن کا اعلان مولانا فضل الرحمن صاحب کے ہونے والے جلسہِ عام میں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع ایبٹ آباد کی سیاسی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے گرینڈ جرگہ منعقد کیا لیکن جن لوگوں نے جمعت علماء اسلام کی مرکزی قیادت کے سامنے وعدے کئے وہ جرگہ میں نہیں آئے لہذٰا اب ہم ایم ایم اے کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے اور اس قافلہ میں شامل ہونے کی سب کو دعوت دیں گے اس موقع پر علاقہ بھر کی کئی اہم شخصیات سابق امیدوار ضلع کونسل سردار صلابت خان سابق ناظم سردار سجاول خان ،سردار مصری سمیت دیگرمعززین علاقہ نے نے جمعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)