حلقوں کی تبدیلی اُمیدواروں کی فہرست روز بروز لمبی ہونے لگی ،مسلم لیگ ن کے رہنما اور وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ لیاقت خان جدون نے بھی پی کے38کے لئے مشاورت شروع کر دی ،حلقہ کے لوگوں کے اصرار پر دوستوں سے مشورے کے بعد اعلان کروں گا ،لیاقت خان جدون کی صحافیوں سے بات چیت ،الیکشن کمشن کی طرف سے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے بعد عوامی نمائدوں نے قسمت آزنائی کے لئے صوبائی حلقوں کا رخ کر لیا دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حلقوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے بعد نئے اُمیدواروں نے میدان سمبھال لیا ہے اور قسمت آزمائی کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے حویلیاں سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین کینٹ بورڈ حویلیاں لیاقت خان جدون نے بھی حلقہ پی کے 38سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ حلقہ کے لوگوں کا اصرار ہے کہ صوبائی اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لوں البتہ کوئی بھی فیصلہ عوام اور دوستوں کی مشاورت کے بعد کروں گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)